نیوزی لینڈ کی کریکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو بھی شکست دے دی
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i209893-نیوزی_لینڈ_کی_کریکٹ_ٹیم_نے_آسٹریلیا_کو_بھی_شکست_دے_دی
نیوزی لینڈ کی کریکٹ ٹیم نے اپنی فتوحات کا شاندار سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں عالمی چمپیئن آسٹریلیا کو بھی بری طرح شکست دے دی-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
  • نیوزی لینڈ کی کریکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو بھی شکست دے دی

نیوزی لینڈ کی کریکٹ ٹیم نے اپنی فتوحات کا شاندار سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں عالمی چمپیئن آسٹریلیا کو بھی بری طرح شکست دے دی-

آکلینڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی - نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوروں میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو سات رن بنائے - مارٹن گپٹل نے نوے رن کی جارحانہ اننگ کھیلی - تین سو آٹھ رن کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم شروع سے ہی بے بس نظر آئی اور صرف اکتالیس رن کے مجموعی اسکور پر اس کے چھے کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے - اور پوری ٹیم ایک سو اڑتالیس رن پر ہی سمٹ گئی یوں نیوزی لینڈ نے سیریز کا پہلا میچ ایک سو انسٹھ رنوں سے جیت لیا -