سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر ایک ماہ تک ٹینس کورٹ سے دور
Feb ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر ایک ماہ تک ٹینس کورٹ سے دور رہیں گے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر گھٹنے کی سرجری کی وجہ سے ٹینس کورٹس سے دور رہیں گے۔ راجر فیڈرر کے ایجنٹ ٹونی گوڈسک نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فیڈرر آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل کے روز ہی کورٹ سے باہر انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ چونتیس سالہ راجر فیڈرر نے اپنی اچانک انجری کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سرجری کے باعث اپنے دو پسندیدہ ٹورنامنٹس سے دور رہنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ راجر فیڈرر کو روٹر ڈیم کے علاوہ دبئی میں ہونے والے اے ٹی پی ایونٹس سے محروم ہونا پڑے گا۔