پاکستان سپرلیگ کا دبئی میں افتتاح
Feb ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
پاکستان سپر لیگ کا دبئی میں افتتاح ہوچکا ہے -
ٹورنا منٹ کے دوسرے میچ میں جو جمعے کو کھیلا گیا کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کوسات وکٹوں سے شکست دے دی -کراچی کینگز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی مگر لاہور کی ٹیم مقررہ بیس اوروں میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سوپچیس رن بنائے - کراچی کے گیندباز محمد عامر نے پاکستان سپر لیگ میں پہلی ہیٹرک لینے کا اعزاز بھی حاصل کیا - جواب میں کراچی کینگز نے تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف سترہویں اوور میں ہی حاصل کرلیا - کراچی کینگز کی طرف سے شکیب الحسن نے اکیاون رن بنائے - اس سے پہلے جمعرات کو افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلا م آباد کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی -