کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ
Feb ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
انگلینڈ میں کرکٹ کی ایک ٹیم نے کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ بنا دیا۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ ای سی بی نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ قومی چیمپیئن شپ کے ایک مقابلے میں کرائسٹ چرچ یونیورسٹی کے خلاف کھیلتے ہوئے بیپ چائلڈ کی پوری ٹیم صفر پرآؤٹ ہو گئی۔ کرائسٹ چرچ یونیورسٹی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو بیس رن بنائے تھے جواب میں بیپ چائلڈ ٹیم کے دس کے دس کھلاڑی کوئی رن بنائے بغیر ہی آوٹ ہو گئے یوں پوری ٹیم صفر پر آؤٹ ہو گئی۔ بیپ چائلڈ کی ٹیم کے بلے بازوں نے صرف بیس گیندوں کا ہی سامنا کیا۔ کرکٹ کی تاریخ میں یہ انتہائی چونکا دینے والا ریکارڈ ہے۔ کرائسٹ چرچ کے اسپنر مائیک روز نے جیت کے بعد خوشی اور ساتھ ہی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی ایک ناقابل یقین واقعہ ہے کہ کوئی ٹیم ایک بھی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو جائے۔