کرکٹ: کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے کراچی کنگز کو ہرا دیا
Feb ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۴ Asia/Tehran
پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔
اسپورٹس ڈیسک کے مطابق کراچی کنگز نے سپرلیگ کے چودہویں میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو ایک سو ستائیس رن کا ہدف دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے اٹھارہ اعشاریہ پانچ اورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کر لیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے احمد شہزاد نے سب سے زیادہ اکتالیس رن بنائے۔ کیون پیٹرسن نے چھبیس، لیوک رائٹ نے گیارہ، گرانٹ ایلیئٹ نے پانچ رن بنائے۔ کپتان سرفراز احمد نے انتیس جبکہ انور علی نے پانچ رن بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے اسامہ میر نے دو جبکہ شکیب الحسن اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔