ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس، شاہد آفریدی
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i213205-ریٹائرمنٹ_کا_فیصلہ_واپس_شاہد_آفریدی
پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس، شاہد آفریدی

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔

شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ دوست اور گھر والوں کا اصرار ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لوں۔ واضح رہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ شاہد آفریدی کے لئے سب سے مشکل مرحلہ بن گیا ہے کیونکہ اس سے پہلے وہ اعلان کر چکے تھے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔ شاہد آفریدی کے مداحوں کے لئے یقینا یہ اچھی خبر ہے کہ وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد بھی اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔