ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس، شاہد آفریدی
Feb ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔
شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ دوست اور گھر والوں کا اصرار ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لوں۔ واضح رہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ شاہد آفریدی کے لئے سب سے مشکل مرحلہ بن گیا ہے کیونکہ اس سے پہلے وہ اعلان کر چکے تھے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔ شاہد آفریدی کے مداحوں کے لئے یقینا یہ اچھی خبر ہے کہ وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد بھی اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔