ڈرامہ سیریل حضرت یوسف کے ہدایت کار انتقال کر گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i213664-ڈرامہ_سیریل_حضرت_یوسف_کے_ہدایت_کار_انتقال_کر_گئے
اسلامی جمہوریہ ایران کے نامور ہدایت کار اور مشہور ڈرامہ سیریل حضرت یوسف کے ڈائریکٹر فرج اللہ سلحشور انتقال کر گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • ڈرامہ سیریل حضرت یوسف کے ہدایت کار انتقال کر گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے نامور ہدایت کار اور مشہور ڈرامہ سیریل حضرت یوسف کے ڈائریکٹر فرج اللہ سلحشور انتقال کر گئے۔

فرج اللہ سلحشور کافی عرصے سے کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے اور تہران کے بقیۃ اللہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر تریسٹھ برس تھی۔ ڈرامہ سیریل حضرت یوسف اور اصحاب کہف کے بارے میں ان کی فلم مردان آنجلس، ان کی ہدایت کاری کا شاہکار شمار ہوتی ہے۔ وہ ان دنوں حضرت موسی علیہ السلام کے بارے میں فلم پر کام کر رہے تھے۔ ان کے انتقال کے سبب اس فلم پر کام ادھورا رہ گیا ہے۔

ایران کے نامور ہدایت کار اور مشہور ڈرامہ سیریل حضرت یوسف کے ڈائریکٹر فرج اللہ سلحشور کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور ایران کے قومی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے سربراہ ڈاکٹر محمد سرافراز نے ایرانی قوم اور ایرانی فلمی شعبے کے تمام عہدیداروں اور اراکین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے فرج اللہ سلحشور کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔