بارسلونا نے ریئل میڈرڈ کا ریکارڈ برابر کر دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i214015-بارسلونا_نے_ریئل_میڈرڈ_کا_ریکارڈ_برابر_کر_دیا
ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا نے مسلسل چونتیس میچوں میں ناقابل شکست رہنے کا ریئل میڈرڈ کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • بارسلونا نے ریئل میڈرڈ کا ریکارڈ برابر کر دیا

ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا نے مسلسل چونتیس میچوں میں ناقابل شکست رہنے کا ریئل میڈرڈ کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

سحر عالمی نیٹ ورک کی اسپورٹس ڈیسک کے مطابق بارسلونا کی ٹیم نے لیونل میسی کی شاندار فری کک اور جیرارڈ پی کے گول کی بدولت سیویلا کلب کی ٹیم کو دو ایک سے شکست دی اور مسلسل چونتیس میچوں میں کامیابی کا ہسپانوی لیگ کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ انیس سو اٹھاسی - اناسی کے سیزن میں ریئل میڈرڈ نے مسلسل چونتیس میچوں تک ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اگر بارسلونا کی ٹیم آئندہ جمعرات کو رایو ویلے کانو کے خلاف میچ میں فتح حاصل کر لے تو وہ نیا ریکارڈ بنا سکتی ہے۔ فتح کی بعد اسکور بورڈ پر پہلے نمبر پر موجود بارسلونا کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے اور اسے دوسرے نمبر موجود ایٹلیٹکو میڈرڈ پر آٹھ پوائنٹ کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ ایٹلیٹکو میڈرڈ کو تیسرے نمبر پر موجود رئیل میڈرڈ پر چار پوائنٹ کی برتری حاصل ہے۔