پاکستان نے یو اے ای کو سات وکٹوں سے ہرادیا
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i214021-پاکستان_نے_یو_اے_ای_کو_سات_وکٹوں_سے_ہرادیا
پاکستان نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے چھٹے میچ میں متحدہ عرب عمارات کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان نے یو اے ای کو سات وکٹوں سے ہرادیا

پاکستان نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے چھٹے میچ میں متحدہ عرب عمارات کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔

سحرعالمی نیٹ ورک کی اسپورٹس ڈیسک کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب عمارات کے درمیان میچ میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

شعیب ملک اور عمر اکمل نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں ایک سو چودہ رن بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔ شعیب ملک تریسٹھ اور عمر اکمل پچاس رن بنائے ۔

اس سے پہلے یو اے ای کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو جیت کےلئے تیس رن کا ہدف دیا جو شروع میں خاصا مشکل دکھائی دے رہا تھا۔

پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ آغاز اچھا ثابت نہیں ہوا اور اس کے تین کھلاڑی صرف سترہ کے اسکور پر پویلین کو میں واپس ہوگئے۔پاکستانی اوپنر شرجیل خان صرف چار رن بناکر امجد جاوید کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

اسکے بعد آنے والے کھلاڑی خرم منظور کوئی رن بنائے بغیر امجد جاوید کی بال پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔

پاکستان کے محمد حفیظ بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور امجد جاوید کی گیند پر فہد طارق کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوکر کریس سے باہر ہوگئے۔ انہوں نے صرف گیارہ رن بنائے۔

بعدازاں آل راونڈر شعیب ملک اور عمر اکمل نے ٹیم کو سہارا دیا اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں ٹیم کے اسکور میں ایک سوچودہ رن کا اضافہ کیا ۔

یو اے ای کی جانب سے کپتان امجد جاوید نے چھتیس رن دیکر تین وکٹیں حاصل کیں ۔ پاکستان کےشعیب ملک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔