کرکٹ، بنگلہ دیش کی فتح پاکستان ایشیاکپ سے باہر
Mar ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۷:۵۵ Asia/Tehran
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے آٹھویں میچ میں بنگلہ دیش نے سنسی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
سحرعالمی نیٹ ورک اسپورٹس ڈیسک کے مطابق میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آٹھویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو انتیس رن بنائے تھے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا ہدف صرف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کی یہ دوسری بڑی کامیابی ہے۔
اس شکست کے بعدجہاں پاکستان ایشیا کپ سے باہر ہوگیا وہیں فائنل میں ہندوستان کی جیت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جو بھی میچ ہوئے ہیں ان میں ہندوستان کو کامیابی ملی ہے۔