ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i215212-ورلڈ_ٹی_ٹوئنٹی_کے_لئے_پاکستانی_کرکٹ_ٹیم_کا_اعلان
رواں ماہ ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان

رواں ماہ ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی سی بی چیئرمین شہریارخان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لئے پندرہ رکنی اسکواڈ کی منظوری دے دی ہے - پی سی بی نے میگا ایونٹ کےلیے جس 15 رکنی اسکواڈ کا نام بھیجا ہے اس میں خرم منظور کی جگہ احمد شہزاد کو شامل کیا ہےجبکہ خالد لطیف کو افتخار احمد کی جگہ ملی ہے-

ہندوستان میں پاکستانی ٹیم کے میچ کھیلنے کے بارے میں ابھی بھی غیریقینی کی صورتحال برقرارہے - پاکستانی ٹیم کے میچوں کے تعلق سے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان کی ایک سیکورٹی ٹیم ہندوستان پہنچی ہے -

حکومت پاکستان کا کہناہے کہ سیکورٹی ٹیم کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی ٹیم کو ہندوستان بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا -ہندوستان میں بعض سخت گیر تنظیموں نے پاکستانی ٹیم کے میچوں کے انعقاد کی مخالفت کی ہے -