یوراج سنگھ زخمی ٹیم سے باہر
Mar ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۲:۴۷ Asia/Tehran
ورلڈٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میچ سے قبل ہندوستانی ٹیم کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب ٹیم کے اہم کھلاڑی یوراج سنگھ زخمی ہونے کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے
یوراج سنگھ جن پر ٹیم کافی حدتک بھروسہ کرتی ہے ستائیس مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں زخمی ہوگئے تھے - بتایا جاتاہےکہ یوراج سنگھ کی جگہ بیٹسمین منیش پانڈے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے - ہندوستانی ٹیم کے ڈائریکٹرروی شاستری نے اس بات کی تصدیق کردی ہے - روی شاستری نے بتایا کہ زخمی یوراج کی جگہ پندرہ رکنی ٹیم میں منیش پانڈے کو شامل کیا گیاہے - ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا سیمی فائنل اکتیس مارچ کو ممبئی میں کھیلا جائے گا - پہلا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان تیس مارچ کو کھیلا جائے گا -