اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستانی ٹیم کو مسلسل چوتھی شکست
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i221074-اذلان_شاہ_ہاکی_ٹورنامنٹ_پاکستانی_ٹیم_کو_مسلسل_چوتھی_شکست
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم نے ایک اور شکست قبول کرلی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستانی ٹیم کو مسلسل چوتھی شکست

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم نے ایک اور شکست قبول کرلی ہے۔

ایپوہ میں کھیلےگئے میچ میں میزبان ملک ملائیشیا کی ٹیم نے پاکستان کی ہائی ٹیم کو ایک ، صفر سے ہرا دیا۔ ملائیشیا کے کھلاڑیوں نے میچ کی ابتدا ہی سے پاکستانی ٹیم پر دباؤ قائم رکھا ۔ میچ کے تیسرے منٹ میں ملائیشیا کے رضی رحیم نے میچ کا پہلا اور آخری گول کیا۔

ایک گول کے خسارے کے بعد پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کی کوششیں کیں لیکن ناکام رہے۔ پاکستانی ٹیم پنالٹی ملنے پر بھی گول نہ کرسکی اور یوں اسے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کی ہاکی ٹیم کو اس سے قبل کھیلے گئے تین میچوں میں نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور روایتی حریف ہندوستان کے خلاف بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

ہندوستان کے خلاف میچ ہارنے کے بعد پاکستان کی ٹیم فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوگئی ہے تاہم وہ اپنا آخری میچ جمعہ کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔