ایران عالمی ٹیکوانڈو چیمپیئن بن گیا
Apr ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۷:۵۹ Asia/Tehran
ایران کی قومی ٹیکوانڈو ٹیم نے عالمی ٹائٹل جیت لیا ہے۔
ایرانی ایتھلیٹ سعید رجبی نے فلپائن میں ہونے والے عالمی ٹیکوانڈو کے مقابلوں کے تمام مرحلوں میں اپنے حریفوں پر برتری قائم رکھی اور فائنل میں چینی تائیپے کے ایتھلیٹ کو چار تین سے شکست دے دی۔ مذکورہ ایرانی ایتھلیٹ نے اس سے پہلے کرغیزستان، ازبکستان، اور تاجکستان کے کھلاڑیوں کو بھی مات دی تھی۔ انہوں نے مسلسل چار کامیابیاں اور تین سونے کے تمغے حاصل کیے ۔ فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ہونے والے ٹیکوانڈو کے عالمی مقابلوں میں دنیا کے اکتیس ملکوں کے دوسو اتنالیس ایتھلیٹ شریک تھے۔