فرزند رسولۖ حضرت امام حسن (ع) کا یوم ولادت باسعادت
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i232627-فرزند_رسولۖ_حضرت_امام_حسن_(ع)_کا_یوم_ولادت_باسعادت
آج منگل پندرہ رمضان المبارک کی تاریخ فرزند رسولۖ اور شیعیان جہان کے دوسرے امام حضرت امام حضرت حسن (ع) کے یوم ولادت باسعادت سے مناسبت رکھتی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۲۱, ۲۰۱۶ ۰۵:۲۴ Asia/Tehran
  • فرزند رسولۖ حضرت امام حسن (ع) کا یوم ولادت باسعادت

آج منگل پندرہ رمضان المبارک کی تاریخ فرزند رسولۖ اور شیعیان جہان کے دوسرے امام حضرت امام حضرت حسن (ع) کے یوم ولادت باسعادت سے مناسبت رکھتی ہے۔

حضرت امام علی (ع) اور حضرت فاطمہ زہار (س) کے بڑے بیٹے حضرت امام حسن (ع) پندرہ رمضان المبارک سن تین ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے۔ آپ (ع) ابھی تقریبا سات برس کے تھے آپ کے نانا رسول خدا (ص) نے رحلت فرمائی۔ پیغمبر اسلام (ص) کی وفات کے بعد تقریبا تیس برس آپ (ع) اپنے بابا مولا علی مرتضی (ع) کے ساتھ رہے اور مولا امیرالمومنین(ع) کی شہادت کے بعد سن چالیس ہجری قمری میں امامت کے درجے پر فائز ہوئے اور دس برس تک امامت کے فرائض انجام دیئے۔ یہاں تک کہ سن پچاس ہجری قمری میں اڑتالیس برس کی عمر میں معاویہ کی سازش کے تحت زہر دیئے جانے کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔ شیعیان جہان کے دوسرے امام حضرت امام حضرت حسن (ع) علم و تقوی، زہد و عبادت میں خاص مقام پر فائز تھے اور عفو و بخشش نیز غریبیوں اور ناداروں کی مدد کرنا آپ(ع) کی ایسی خصوصیات تھیں جو زبان زد خاص و عام تھیں۔ آپ(ع) نہ صرف غریبوں، مسکینوں، ناداروں اور حاجتمندوں کی مدد و نصرت فرماتے بلکہ جو دردمند آپ(ع) سے آکر اپنی مشکلات و پریشانیاں بیان کرتا آپ(ع) اس کی دلجوئی کرتے اور مسائل و مشکلات حل فرماتے۔ کوئی بھی غریب انسان آپ(ع) کے درخانہ سے خالی ہاتھ یا مایوس واپس نہیں لوٹتا تھا۔چنچہ اسلامی جمہوریہ ایران کا سحر عالمی نیٹ ورک فرزند رسولۖ اور شیعیان جہان کے دوسرے امام حضرت امام حضرت حسن (ع) کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے آپ سب کی خدمت تہ دل سے ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔