معروف فلمساز و ہدایت کار عباس کیا رستمی انتقال کر گئے
Jul ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
معروف ایرانی فلمساز اور ہدایت کار عباس کیا رستمی چھیتر سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
وہ کافی عرصے علیل تھے اور حال میں علاج کی غرض سے فرانس گئے تھے جہاں پیر کی شام پیرس کے ایک اسپتال میں ان کا انتقال ہو گیا۔
انیس سو چالیس میں تہران میں پیدا ہونے والے عباس کیا رستمی اسکرپٹ رائٹر، پروڈیوسر، ہدایت کار، آرٹ ڈائریکٹر، اور بین الاقوامی فوٹو گرافر بھی تھے۔
انیس سو ستانوے میں ان کی فلم چیری کا مزہ کو کینز کے فلمی میلے میں گولڈن پام ایوارڈ بھی دیا گیا۔
فلم چیری کا مزہ اور دوست کا گھر کہاں ہے، ان کی مشہور فلمیں ہیں۔