ایران: گراس اسکینگ "جمہوریہ چیک" ٹیم کی کامیابی
ایران میں گراس اسکینگ کے عالمی مقابلے ختم ہو گئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے شمالی علاقے"دیزین" میں گراس اسکینگ کے مقابلے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے ناموں کے اعلان کے ساتھ ہی اختتام پزیر ہو گئے۔ ان مقابلوں کے آخری دن زگ زیگ اسٹائل کے مقابلے ہوئے جس میں چیک کھلاڑی "مارٹن بارٹک" جرمن کھلاڑی "مارسل نوپ" اور چیک کھلاڑی "جان جوراسک" نے باالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ علاوہ ازیں خاتون کھلاڑیوں میں جاپانی کھلاڑی "مینوری مائدا" چک کھلاڑی "مگڈانلا کور تیزووا اور چیک کھلاڑی" کیرولینا راسوسکا" نے بحثیت خاتون کھلاڑیوں کے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گراس اسکینگ کے ان بین الاقوامی مقابلوں میں "چیک" ٹیم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ آسٹریا اور جرمنی کی ٹیموں نے ان مقابلوں میں دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا۔