ایران جونیئر باسکٹ بال کا ایشین چیمپیئن
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i239914-ایران_جونیئر_باسکٹ_بال_کا_ایشین_چیمپیئن
ایران کی جونئیر باسکٹ بال ٹیم نے ایشیائی چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران جونیئر باسکٹ بال کا ایشین چیمپیئن

ایران کی جونئیر باسکٹ بال ٹیم نے ایشیائی چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

تہران میں ہونے والے ایشین چیمپیئن شپ کے فائنل میچ میں ایران کی جونیئر ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے دوران اپنے حریف جاپان کو پینسٹھ کے مقابلے میں اکہتر پوائنٹ سے شکست دے دی۔ ایران کی جونیئر باسکٹ بال ٹیم نے گزشتہ روز جنوبی کوریا کو شکست دے کر عالمی مقابلوں کے لئے بھی کوالیفائی کیا تھا۔ ایران کی جونیئر ٹیم نے تیسری بار ایشین چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ایران کی جونئیر باسکٹ بال ٹیم نے سن دو ہزار چار میں ہندوستان میں اور دو ہزار سات میں تہران میں ہونے والے ایشیائی مقابلوں میں بھی سونے کے طمغے حاصل کئے تھے۔ واضح رہے کہ ایران، جاپان اور جنوبی کوریا آئندہ سال مصر میں ہونے والے باسکٹ بال کے عالمی مقابلوں میں حصہ لیں گے۔