ریو اولمپک ولیج میں اسلامی جمہوریہ کا پرچم لہرایا
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i240400-ریو_اولمپک_ولیج_میں_اسلامی_جمہوریہ_کا_پرچم_لہرایا
اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم خصوصی تقریب کے دوران ریو ڈی جینیرو کے اولمپک ولیج میں لہرا دیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • ریو اولمپک ولیج میں اسلامی جمہوریہ کا پرچم لہرایا

اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم خصوصی تقریب کے دوران ریو ڈی جینیرو کے اولمپک ولیج میں لہرا دیا گیا۔

ریو ڈی جینیرو میں ایران کی پرچم کشائی کی تقریب میں شہر کے میئر، اولمپک کمیٹی کے ارکان اور اولمپک ولیج کمیٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اولمپک ولیج میں پرچم کشائی کے بعد ہر ملک کے اولمپک دستے کی ان کھیلوں میں شرکت، رسمی شکل اختیار کر جائے گی۔ اولمپک دو ہزار سولہ کے کیھلوں کا آغاز پانچ اگست سے برازیل کے شہر ریو ڈی جینیرو میں ہوگا جو اکیس اگست تک جاری رہیں گے۔