ریو اولمپک ولیج میں اسلامی جمہوریہ کا پرچم لہرایا
Aug ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم خصوصی تقریب کے دوران ریو ڈی جینیرو کے اولمپک ولیج میں لہرا دیا گیا۔
ریو ڈی جینیرو میں ایران کی پرچم کشائی کی تقریب میں شہر کے میئر، اولمپک کمیٹی کے ارکان اور اولمپک ولیج کمیٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اولمپک ولیج میں پرچم کشائی کے بعد ہر ملک کے اولمپک دستے کی ان کھیلوں میں شرکت، رسمی شکل اختیار کر جائے گی۔ اولمپک دو ہزار سولہ کے کیھلوں کا آغاز پانچ اگست سے برازیل کے شہر ریو ڈی جینیرو میں ہوگا جو اکیس اگست تک جاری رہیں گے۔