آل سعود کے دربار سے وابستہ مبلغین کی دولت وثروت پر تنقید
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i241351-آل_سعود_کے_دربار_سے_وابستہ_مبلغین_کی_دولت_وثروت_پر_تنقید
معروف سعودی دانشور نے آل سعودی کے دربار سے وابستہ مبلغین کی دولت و ثروت پر کڑی تنقید کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
  •  آل سعود کے دربار سے وابستہ مبلغین کی دولت وثروت پر  تنقید

معروف سعودی دانشور نے آل سعودی کے دربار سے وابستہ مبلغین کی دولت و ثروت پر کڑی تنقید کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق معروف سعودی دانشور " فہد الد‏‏غیثر" نے آل سعود کے دربار سے وابستہ مبلغین کے پاس دولت کی ریل پیل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ مذہب کی تجارت کر رہے ہیں اور دین بیچ کر پیسہ کما رہے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی دربار سے وابستہ مبلغین دن رات لوگوں کو زہد وتقوی اور پارسائی کی ہدایت کرتے ہیں اور غربت و افلاس کو ایک طرح کی نعمت قرار دیتے ہیں لیکن خود کسی زحمت کے بغیر اور دین فروشی کے ذریعے جائیدادیں بنانے میں مشغول ہیں۔

سعودی عرب کے اس معروف دانشور "فہد الدغیثر" نے اپنے بیان میں عبدالرحمن العریفی جیسے معروف سعودی مبلغ کی جانب سے ترکی میں نئے بنگلے کی خریداری کی طرف کسی قسم کا اشارہ نہیں کیا۔ توقع کی جارہی ہے کہ "فہد الدغیثر" کے اس بیان پر سعودی عرب میں شدید ردعمل دکھایا جائے گا۔