مغرب میں سماجی نظام کا شیرازہ بکھر رہا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ مغرب میں سماجی نظام کا شیرازہ بکھرنا شروع ہو گیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سربراہ جنرل "حسین سلامی" نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ مغرب میں سماجی نظام کا شیرازہ بکھرنا شروع ہو گیا ہے اور اس میں تیزی آتی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں ہر سال تینتیس ہزار سے زیادہ بے روزگار نوجوان خودکشی کر لیتے ہیں کہ جس سے باآسانی مغرب میں نوجوان کو درپیش بحرانی صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
جنرل حسین اسلامی نے یورپی جوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے تاریخی خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کے خط نے یورپی اور مغربی نوجوانوں کو اسلامی کی نورانیت سے آشنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سائبراسپیس سے وابستہ انقلابی جوانوں کو اس کام کو آگے بڑھانا چاہیے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف" جنرل حسین سلامی" نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ مغرب میں یہ تصور عام ہے کہ اگر کسی معاشرے کو" اسٹریس" پہنچانا مقصود ہو تو، اس معاشرے اور سماج کے بنیادی ستونوں کو تبدیل کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سوچ کی بنیاد پر وہ دو ہزار نو میں ایران کے صدارتی انتخابات کے بعد کے فسادات کا تجزیہ و تحلیل کر رہے تھے۔ جنرل حسین سلامی نے سماجی اور ثقافتی میدان میں امریکی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر تاکید کی۔