ترک حکام نے سابق فٹبال اسٹار کے وارنٹ جاری کر دیئے
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i242329-ترک_حکام_نے_سابق_فٹبال_اسٹار_کے_وارنٹ_جاری_کر_دیئے
ترک حکام نے فتح اللہ گولن کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ملک کے مشہور انٹرنیشنل فٹبالر ھاکان شکور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۳:۲۶ Asia/Tehran
  • ترک حکام نے سابق فٹبال اسٹار کے وارنٹ جاری کر دیئے

ترک حکام نے فتح اللہ گولن کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ملک کے مشہور انٹرنیشنل فٹبالر ھاکان شکور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

حکام کے مطابق ھاکان شکور پر ایک مسلح دہشت گرد تنظیم سے روابط کا الزام ہے۔ مسلح دہشت گرد تنظیم سے مراد صدر رجب طیب اردوغان کے مخالف سیاسی و مذہبی رہنما فتح گولن کی تنظیم ہے جسے انقرہ حکومت ملک میں ناکام فوجی بغاوت کا ذمہ دار قرار دیتی ہے۔

ترک خبر رساں ایجنیسی اناطولیہ کے مطابق ھاکان شکور گزشتہ سال اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک جا چکے ہیں۔ ترک حکام نے ھاکان شکور کے ساتھ ساتھ ان کے والد کے بھی وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ ھاکان کے والد ایک عرصے تک سابق فٹبالر کے منیجر رہے اور اب امریکا میں مقیم ہیں۔

ھاکان شکور سابق رکن اسمبلی ہیں اور انہیں فتح اللہ گولن کا حامی تصور کیا جاتا ہے۔ فتح اللہ گولن نے امریکا میں خود ساختہ جلا وطنی اختیار کر رکھی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ترکی میں گزشتہ ماہ ہونے والی ناکام فوجی بغاوت میں ڈھائی سو سے زائد افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ ترک حکومت نے فتح اللہ گولن اور ان کی تنظیم کو ناکام فوجی بغاوت کا ذمہ دار قرار دیا تھا جس کی انہوں نے سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔