ریو اولمپک میں اسلام کی تبلیغ
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i242368-ریو_اولمپک_میں_اسلام_کی_تبلیغ
مسلم مرد و خواتین کا ایک گروپ ریو اولمپک کے موقع پر اسلام کی تبلیغ کا فریضہ انجام دے رہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
  • ریو اولمپک میں اسلام کی تبلیغ

مسلم مرد و خواتین کا ایک گروپ ریو اولمپک کے موقع پر اسلام کی تبلیغ کا فریضہ انجام دے رہا ہے۔

نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق برازیل کے مسلم مرد و خواتین کا ایک گروپ روزانہ ریوڈی جینیرو کے اولمپک ولیج کے دروازوں کے سامنے لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ اور انہیں دین اسلام قبول کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

برازیلیں مسلم خاتون جمیلہ دیلیما یمی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ہم روزانہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ یہاں آتے ہیں اور اسلام کے بارے میں پمفلٹ اور بروشر وغیرہ تقسیم کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس بروشر میں عیسائیت اور خواتین کے بارے میں اسلام کے نظریات، قران کریم کا تعارف اور برازیل کے اسلامی مراکز یے پتے وغیرہ شامل ہیں۔

اس مسلم خاتون کا کہنا تھا کہ حلال اور حرام غذاؤں کے بارے میں ہم سے سب سے زیادہ سوالات پوچھے جاتے ہیں۔ جمیلہ دیلیما یمی نے بتایا کہ اس وقت بیس لاکھ کے لگ بھک مسلمان برازیل میں سکونت پذیر ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اکتیسویں عالمی اولمپک کھیل ، چھے اگست سے برازیل کے شہر ریو ڈی جینیرو میں شروع ہوئے ہیں جو اکیس اگست سے تک جاری رہیں گے۔