ریو اولمپک: ایران کا پہلا گولڈ میڈل
Aug ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
ریو اولمپک میں ایران نے پہلا گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ویٹ لفٹر" کیانوش رستمی" نے اولمپک دو ہزار سولہ کے مقابلوں میں اپنے حریفوں کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ تین سو چھیانوے کلوگرام کے ان مقابلوں میں جو ہفتے کی صبح ریومیں انجام پائے، چین اور رومانیہ کے کھلاڑیوں سے باالترتیب دوسری اور تیسری پوزیش حاصل کی۔
کیانوش رستمی نے ایک ہی مرحلے (snatch) میں ایک سو نواسی اور دو مرحلوں (clean and jerk) میں دو سو سترہ کلوگرام وزن اٹھایا۔ ایرانی ویٹ لفٹر " کیا نوش رستمی وہ پہلے کھلاڑی ہیں کہ جنہوں نے وزن اٹھانے کا ایک نیاریکارڈ قائم کرکے پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔