کرکٹ: پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر سیریز برابر کر دی
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i242608-کرکٹ_پاکستان_نے_انگلینڈ_کو_ہرا_کر_سیریز_برابر_کر_دی
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ جیت کر سریز دو سے دو برابر کر دی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
  • کرکٹ: پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر سیریز برابر کر دی

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ جیت کر سریز دو سے دو برابر کر دی۔

پہلی اننگز میں یونس خان کے دوسو اٹھارہ رن اور دوسری اننگز یاسر شاہ کی پانچ وکٹوں نے انگلنیڈ کے خلاف پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ یاسر شاہ نے صرف اکہتر رن دے کر انگلینڈ کی پانچ وکٹیں گرا دیں۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم دو سو تریپن رن بنا کر آوٹ ہوگئی تھی اور اس طرح پاکستان کو جیت کیلئے صرف چالیس رن کا ہدف ملا جو اس نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے پورا کر لیا۔ اظہر علی تیس اور سمیع اسلم بارہ رن پر ناٹ آوٹ رہے۔

پاکستان کے یونس خان کو مین آف دی میچ اور انگلینڈ کے ووکس کو مین آف دی سیریز کا اعزاز دیا گیا۔ پاکستان کی ٹیم اٹھارہ سے بیس اگست تک ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف دو ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی جبکہ چوبیس اگست سے ایک بار پھر انگلینڈ کے مدمقابل گراؤنڈ میں اترے گی۔