تہران میں مشرق وسطی کی سب سے بڑی کیٹرنگ سروس کا افتتاح
تہران میں قائم ہونے والی مشرق وسطی کی سب سے بڑی دونا کیٹرنگ سروس نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔
ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ و تعمیرات عباس آخوندی، ایران ریلوے کے مینیجنگ ڈائریکٹر محسن پور سید آقائی اور جرمن سفیر فرڈرخ ایشٹیفٹ بھی دونا کیٹرنگ کے پہلے فیز کی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔
دونا کیٹرنگ چوبیس گھنٹے کام کرے گی اور مختلف اقسام کے ایرانی اور غیر ملکی کھانوں کے چالیس ہزار سرونگ پیک تیار کرے گی۔ دونا کیٹرنگ آئندہ دس برس تک ایران ریلوے اور اس کی ذیلی کمپنیوں کے تحت چلنے والی ٹرینوں میں ڈائیننگ سروس فراہم کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔
کیٹرنگ کا اطلاق ڈائننگ کی ایسی صنعت پر ہوتا ہے جس میں کھانا وغیرہ ایک مقام پر تیار اور کسی دوسرے مقام پر پیش کیا جاتا ہے اور عام طور اسے عام پیسنجر ٹرانسپورٹیشن سروسز جیسے ہوائی جہازوں، ٹرینوں اور لانگ روٹ پر چلنے والی بسوں کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے۔