ایران: دس ٹن وزنی"سماور" فن و ہنر کا شاہکار
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i242881-ایران_دس_ٹن_وزنی_سماور_فن_و_ہنر_کا_شاہکار
مشہد کے ایک بڑے پارک میں پتھر کے بنے دس ٹن وزنی "سماور" کو ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران: دس ٹن وزنی

مشہد کے ایک بڑے پارک میں پتھر کے بنے دس ٹن وزنی "سماور" کو ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا

مشہد میں واقع " کوہ سنگی" سے معروف پارک میں نصب کئے جانے والے اس دس ٹن وزنی " سماور" کو فن و ہنر کا ایک شاہکار تصور کیا جاتا ہے۔ صوبہ خراسان رضوی کے ثفافتی ورثے سے متعلق امور کے نگراں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلدیہ مشہد کی درخواست پر صوبے کے دو مقامی آرٹسٹوں نے اس سماور کو اپنے فن سے سجانے کا کام انجام دیا ہے۔ پانچ میٹر اونچے اور دس ٹن وزنی اس سماور کو پتھر کے سات بڑے ٹکڑوں کو تراش کر بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ صوبہ خراسان رضوی میں قیمتی پتھروں کی تراش خراش کے علاوہ  عمارتی اور سجاوٹی پتھروں کو تراشنے اور اسٹیچو بنانے کا کام نسل در نسل جاری ہے۔