ایران: دس ٹن وزنی"سماور" فن و ہنر کا شاہکار
Aug ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
مشہد کے ایک بڑے پارک میں پتھر کے بنے دس ٹن وزنی "سماور" کو ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا
مشہد میں واقع " کوہ سنگی" سے معروف پارک میں نصب کئے جانے والے اس دس ٹن وزنی " سماور" کو فن و ہنر کا ایک شاہکار تصور کیا جاتا ہے۔ صوبہ خراسان رضوی کے ثفافتی ورثے سے متعلق امور کے نگراں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلدیہ مشہد کی درخواست پر صوبے کے دو مقامی آرٹسٹوں نے اس سماور کو اپنے فن سے سجانے کا کام انجام دیا ہے۔ پانچ میٹر اونچے اور دس ٹن وزنی اس سماور کو پتھر کے سات بڑے ٹکڑوں کو تراش کر بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ صوبہ خراسان رضوی میں قیمتی پتھروں کی تراش خراش کے علاوہ عمارتی اور سجاوٹی پتھروں کو تراشنے اور اسٹیچو بنانے کا کام نسل در نسل جاری ہے۔