ریو اولمپک میں ایران کی خاتون ایتھلیٹ نے پہلا تمغہ جیت لیا
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i243502-ریو_اولمپک_میں_ایران_کی_خاتون_ایتھلیٹ_نے_پہلا_تمغہ_جیت_لیا
اولمپک کی تاریخ میں پہلی بار ایران کی خاتون ایتھلیٹ نے پہلا تمغہ حاصل کرلیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
  • ریو اولمپک میں ایران کی خاتون ایتھلیٹ نے پہلا تمغہ جیت لیا

اولمپک کی تاریخ میں پہلی بار ایران کی خاتون ایتھلیٹ نے پہلا تمغہ حاصل کرلیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ایران کی اٹھارہ سالہ خاتون ایتھلیٹ کیمیا علی زادے نے ریو اولمپک دوہزار سولہ کے دوران ٹیکوانڈو کے مقابلوں میں اپنی سوئڈش حریف نیکیتا گلاسنووچ کو ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔ اس طرح انھیں اولمپک کی تاریخ میں ایران کی جانب سے تمغہ حاصل کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی کا بھی اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔ کیمیا علی زادے نے ستاون کلو سے کم کے مقابلوں میں اپنی سوئیڈش حریف کو پانچ صفر سے ہرایا۔انہوں نے اس سے قبل اپنے کروٹ اور تھائی حریفوں کو شکست دی تھی جبکہ اپنی ہسپانوی رقیب سے صرف ایک پوائنٹ سے ہاری تھیں۔ ریو اولمپک دوہزار سولہ میں اب تک ایران نے ویٹ لفٹنگ میں سونے کے دو طمغے حاصل کیے ہیں جبکہ کشتی اور ٹیکوانڈو کے مقابلوں میں کانسی کے تین تمغے حاصل کیے ہیں۔