ریو اولمپک، ایران فری اسٹائل کشتی کاچیمپیئن بن گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i243709-ریو_اولمپک_ایران_فری_اسٹائل_کشتی_کاچیمپیئن_بن_گیا
ایران کے فری اسٹائل ریسلر حسین یزدانی نے سولہ سال کے بعد ریو المپک کا چیمپیئن ٹائٹل جیت لیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
  • ریو اولمپک، ایران فری اسٹائل کشتی کاچیمپیئن بن گیا

ایران کے فری اسٹائل ریسلر حسین یزدانی نے سولہ سال کے بعد ریو المپک کا چیمپیئن ٹائٹل جیت لیا ہے۔

حسین یزدانی نے چوہتر کلوگرام کے فری اسٹائل کشتی کے فائنل مقابلوں میں اپنے روسی حریف کو شکست دیکر گولڈ میڈل حاصل کیا اور یوں ایران سولہ سال کے بعد کشتی کا اولمپک چیمپیئن بن گیا۔اس سے قبل سیمی فائنل مقابلے کے دوسرے راؤنڈ کے ابتدائی لمحات میں ایران کے حسین یزدانی نے ہیٹی کے ریسلر کو سات صفر سے ہرا دیا تھا۔جبکہ ترکی کے سوتر دمرتاش کو دس صفر سے شکست دے کرے سیمی فائنل میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا لیا تھا۔ ایران کے حسین یزدانی اپنے قزاقستانی حریف یوسر بایوف کو دس صفرسے ہراکر فائنل میں پہنچے تھے۔ فری اسٹائل کشتی کے فائنل میں ایران کے حسین یزدانی نے اپنے روسی حریف انور گدو یوف پر چھے چھے سے برتری حاصل کی اور سولہ سال کے بعد ایران کو کشتی میں گولڈ میڈل سے ہمکنار کیا۔ اس سے قبل ایران کے علی رضا دبیر نے سن دوہزار کے سڈنی اولمپک کے دوران فری اسٹائل کشتی میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔