ریو دو ہزار سولہ کا افسردہ ترین کھلاڑی
ریو اولمپک دو ہزار سولہ میں سونے کا تمغہ جیتنے کے باوجود شمالی کوریا کے کھلاڑی نے خوشی کا اظہار نہیں کیا۔
ریواولمپک دو ہزار سولہ کے افسردہ ترین کھلاڑی کا لقب شماری کوریا کے "ری سی گوانگ" نے حاصل کیا۔ اطلاعات کے مطابق ریو اولمپک میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے شمالی کوریا کے جمناسٹک اور فنکارانہ صلاحیتوں کے ماہر" ری سی گوانگ" کو دنیا کا افسردہ ترین کھلاڑی کا لقب دیا گیا ہے۔ ایل ماتینو کے حوالے سے ہمارے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ ریو اولمپک دو ہزار سولہ میں سونے کا تمغہ جیتنے والے شمالی کوریا کے کھلاڑی" ری سی گوانگ" نے اپنے مداحوں کے ہجوم اور کیمروں کے سامنے ایک بار بھی مسکراہٹ کا کا اظہار نہیں کیا اور ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنی کار کردگی سے زیادہ خوش نہیں تھے۔ ری سی گوانگ نے سب سے زیادہ پوائنٹ حاصل کئے اور یوں گولڈ میڈل کے حقدار پائے لیکن اس کے باوجود ان کے چہرے پر مسکراہٹ تک نہیں آئی جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اس فیصلے سے راضی نہیں تھے۔ بہرحال انہوں نے سونے کا تمغہ حاصل کرنے کے بعد اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں۔