ایران کے معروف اداکار داؤد رشیدی کا انتقال ہو گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i244965-ایران_کے_معروف_اداکار_داؤد_رشیدی_کا_انتقال_ہو_گیا
ایرانی سینما اور ٹی وی سیریلوں کے معروف اور سینیئر اداکار داؤد رشیدی حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب انتقال کر گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران کے معروف اداکار داؤد رشیدی کا انتقال ہو گیا

ایرانی سینما اور ٹی وی سیریلوں کے معروف اور سینیئر اداکار داؤد رشیدی حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب انتقال کر گئے۔

داؤد رشیدی کے انتقال کی خبر ان کی بیٹی لیلی رشیدی نے دی- داؤد رشیدی جولائی انیس تینتیس میں تہران میں پیدا ہوئے تھے۔ انہیں ایران کے اعلی ترین ثقافتی نشان سے نوازا گیا تھا- ایران کے کہنہ مشق اداکار داؤد رشیدی نے کمال الملک، طوطے سے ملاقات اور زمہریر جیسی معرکہ آلارا فلموں میں اپنے فن کا جوہر دکھایا جبکہ ٹی وی سیریلوں میں ولایت عشق، ہزار دستان اور فاختہ کی آواز جیسے شہرہ آفاق سیریلوں میں بھی انہوں نے اپنی ہنرنمائی کی- داؤد رشیدی اپنے دور کے منفرد اور ممتاز اداکاروں میں شمار ہوتے تھے- ان کے والد چونکہ ایک سفارتکار تھے اس لئے انہوں نے اپنی پرائمری اور میڈل کلاس کی تعلیم ترکی اور فرانس میں جبکہ اعلی تعلیم سوئیزر لینڈ میں حاصل کی تھی- تعلیم مکمل کر کے وہ تہران واپس آگئے اور یہاں آنے کے بعد انہوں نے وزارت ثقافت میں ملازمت اختیار کرلی تھی- مرحوم داؤ رشیدی کی آخری رسومات اتوار کو ادا کی جائیں گی-