انضمام کو آؤٹ کرنا سب سے مشکل کام ہوتا، شعیب اختر
Aug ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو گیند کرنا سب سے مشکل تھا۔
راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور پاکستان کے سابق طوفانی گیند باز شعیب اختر نے اپنی ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار بلے باز انضمام الحق کو آؤٹ کرنا کسی بھی گیند باز کے لئے سب سے مشکل کام بتایا- شعیب اختر نے کراچی میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ انھوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران دنیا بھر کے بہت سے بہترین بلے بازوں کے خلاف گیند بازی کی لیکن انھیں لگتا ہے کہ انضمام الحق کو گیند پھینکنا اور انہیں آؤٹ کرنا سب سے مشکل کام تھا۔