ایران کی ساحلی فٹبال ٹیم ایشیا میں بہترین
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i246364-ایران_کی_ساحلی_فٹبال_ٹیم_ایشیا_میں_بہترین
ایران کی ساحلی فٹ بال ٹیم نے ایشیا کی بہترین ٹیم کی حیثیت سے اپنا مقام باقی رکھا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران کی ساحلی فٹبال ٹیم ایشیا میں بہترین

ایران کی ساحلی فٹ بال ٹیم نے ایشیا کی بہترین ٹیم کی حیثیت سے اپنا مقام باقی رکھا ہے۔

ایران کی ساحلی فٹ بال ٹیم نے ساحلی فٹبال کے جدید ترین ورژن میں اپنا مقام باقی رکھتے ہوئے عالمی سطح پر پانچواں مقام حاصل کیا ہے۔ ساحلی فٹبال اتھارٹی کی جانب سے ہر ماہ جاری کئے جانے والی رینکنگ کے مطابق ایرانی ٹیم کو ایک ہزار چھے سو بیس پوائنٹ ملے اور اسے ایشیا کی بہترین ٹیم کا خطاب دیا گیا ہے۔

ساحلی فٹبال میں پرتگال کو سب سے اچھی ٹیم قرار دیا گیا ہے اور اس کے بعد روس کا دوسرا نمبر ہے۔ تیسرا مقام برازیل کو ملا ہے۔ ایرانی ٹیم نے چین کے شہر اوردوس میں عمانی ٹیم کو ہرا کر اپنے گروپ میں پہلا مقام حاصل کیا تھا۔ فیفا ساحلی فٹبال ورلڈ کپ کے میچ دو ہزار سترہ میں ستائیس اپریل سے سات مئی کھیلے جائیں گے اور یہ ٹورنامنٹ بہاما کے صدر مقام ناسو میں ہو گا۔