محمد، برطانیہ میں سب سے مقبول نام
Sep ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
محمد نام ایک بار پھر برطانیہ اور ویلز کا سب سے مقبول نام قرار پایا ہے۔
برطانیہ کے محکمہ شماریات او این ایس نے دو ہزار پندرہ کے مقبول ترین ناموں کی جو فہرست جاری کی ہے اس میں ایک بار پھر محمد نام کو سب سے مقبول نام قرار دیا گیا ہے-
برطانوی محکمے کے مطابق محمد نام مقبولیت اور پسندیدگی کے اعتبار سے سرفہرست سو ناموں میں پہلی بار انیس سو چوبیس میں داخل ہوا تھا جس کے بعد سے اس کی مقبولیت میں ہر برس اضافہ ہوتا گیا-
اس سے پہلے دو ہزار چودہ میں بھی محمد نام برطانیہ میں مقبولیت کے لحاظ سے سرفہرست تھا- دو ہزار پندرہ میں برطانیہ میں سات ہزار پانچ سو ستر بچوں کے نام محمد رکھے گئے۔