پیرالمیک کھلیوں میں ایران کی برتری
ریو پارالمیپک دوہزار سولہ کے مقابلوں میں ایران کی فوٹبال اور ویلچیر باسکٹبال کی قومی ٹیموں نے نمایاں مقام حاصل کیا ہے ۔
ایران کی سات افراد پر مشتمل معذوروں کی فٹبال کی ٹیم کامقابلہ ارجنٹائن سے ہوا جسے ایران کی ٹیم نے تین گولوں سے ہرا دیا۔ ایران کی فوٹبال ٹیم میں پہلا گول محمد خراط نے تیئیسویں منٹ پر مارا جبکہ صادق حسنی نے دوسرا گول مارا اور جاسم بخشی نے تیسرا گول مارا۔ ہفتے کو ایرانی ٹیم کا مقابلہ امریکہ سے ہوگا۔ ایران کے گروہ میں ارجنٹائن، ہالینڈ اور امریکہ شامل ہیں۔
ادھر معذوروں کی قومی باسکٹبال ٹیم نے اپنا پہلا میچ طاقتور جرمنی کے مقابل کھیلا اور جرمنی کو انہتر پوائنٹ سے ہرادیا۔ ایران کی باسکٹبال کی ٹیم کےگروہ میں جرمنی، امریکہ، برازیل، الجزائر اور برطانیہ ہیں۔ ایرانی باسکٹبال ٹیم کا اگلا میچ برطانیہ کے مقابل ہوگا۔ ادھر سامان پاکباز نے ویٹ تھرو میں پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔