اصلی پھولوں سے سجا قالین
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i248125-اصلی_پھولوں_سے_سجا_قالین
ایران کے شہر کرج میں پھولوں کی سالانہ نمائش کے موقع پر اصلی پھولوں سے بنے قالین کے نمونے کی نمائش کی جارہی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • اصلی پھولوں سے سجا قالین

ایران کے شہر کرج میں پھولوں کی سالانہ نمائش کے موقع پر اصلی پھولوں سے بنے قالین کے نمونے کی نمائش کی جارہی ہے۔

گیارہ ستمبر سے شروع ہونے والی اس نمائش میں پھولوں اور سبزے کی اسطرح آرائش کی گئی ہے کہ گویا کوئی بڑا قالین زمین پر بچھاہوا ہے۔ ساڑھے پانچ ہیکٹر پر لگائی گئی اس نمائش میں ہر موسم میں کھلے رہنے والے پھولوں کے علاوہ تین ہزار موسمی پھول بھی نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔اس نمائش میں گل لالہ کا فیسٹول بھی منعقد کیا جائے گا جس کا موسم عام طور پر مارچ ، اپریل میں ہوا کرتا ہے۔ ایران کے شہر کرج کو مناسب آب و ہوا کے لحاظ سے پھول پودوں کی پرورش کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

کرج کا باغ گل

 

کرج کا باغ گل