شاہد آفریدی کا بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کش ہونے کا فیصلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i248149-شاہد_آفریدی_کا_بین_الاقوامی_کرکٹ_سے_کنارہ_کش_ہونے_کا_فیصلہ
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ کرلیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
  • شاہد آفریدی کا بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کش ہونے کا فیصلہ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ کرلیا ہے

پاکستان کے شہرہ آفاق آل راؤنڈر اور اپنی جارحانہ بیٹنگ سے معروف شاہد آفریدی نے متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں الوداعی میچ کھیل کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ کرلیاہے -

پاکستانی میڈیا کے مطابق شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی سے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ایک میچ کھیلنے کی اجازت مانگی کی ہے جس کے  بعد وہ بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے -

اطلاعات ہیں کہ شاہد آفریدی نے اس سلسلے میں چیف سلیکٹر انضام الحق سے بھی بات کی ہے - یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پرمشتمل  ٹی ٹوئنٹی  سیریز کاآغاز تیئیس ستمبر کو ہورہا ہے اور پھر اس کے  بعد پاکستان آئندہ ایک سال تک کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلےگا -

شاہد آفریدی نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ اٹھانوے ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں - رواں سال ہندوستان میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی عا لمی کپ میں آفریدی کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کی انتہائی ناقص کارکردگی کے بعد ہیڈکوچ اور کپتان شاہد آفریدی کو اپنے  عہدوں سے استعفاد دینا پڑا تھا