ایران کی رومن اسٹائل کشتی کی جونیئر ٹیم عالمی چیمپیئن بن گئی
Sep ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۳:۴۵ Asia/Tehran
-
عالمی کشتی مقابلوں میں ایران کی جونیئر ٹیم کی کامیابی
ایران کی رومن اسٹائل کشتی کی جونیئر ٹیم نے بیس سال کے بعد عالمی چیمپیئن شپ جیت لی ہے۔
مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی رومن اسٹائل کشتی کی جونیئر ٹیم نے بدھ کے روز سونے کے دو اور چاندی کے بھی دو تمغے حاصل کر کے بیس سال کے بعد عالمی چیمپیئن شپ جیت لی۔
کشتی کے یہ عالمی مقابلے تیرہ اور چودہ ستمبر کو جارجیا کے شہر تفلیس میں منعقد ہوئے جن میں دنیا کے پینتیس ممالک کے پہلوانوں نے شرکت کی۔ جمہوریہ آذربائیجان اور ترکی کی ٹیموں نے ایران کے بعد بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس سے پہلے ایران نے انیس سو چھیانوے میں یہ چیمپیئن شپ جیتی تھی۔