ڈوپنگ کرنے والے ویٹ لفٹر سے طلائی تمغہ واپس
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i248476-ڈوپنگ_کرنے_والے_ویٹ_لفٹر_سے_طلائی_تمغہ_واپس
طلائی تمغے سے محروم کئے جانے والے ایرانی ویٹ لفٹر کو چار سال بعد گولڈ میڈل دیدیا گیا
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  •  ڈوپنگ کرنے والے ویٹ لفٹر سے طلائی تمغہ واپس

طلائی تمغے سے محروم کئے جانے والے ایرانی ویٹ لفٹر کو چار سال بعد گولڈ میڈل دیدیا گیا

 چار سال قبل لندن میں ہونے والے اولمپکس میں چورانوے کلو کے ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑی کی ڈوپنگ ٹیسٹ کی مثبت رپورٹ سامنے آنے کے بعد طلائی تمغہ ایران کے ویٹ لفٹر " سعید محمدپور" کو دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چار سال کا عرصہ گزرنے بعد ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں شریک پہلے چار نمبر پر آنے والے کھلاڑیوں کی ڈوپنگ ٹیسٹ کی رپورٹ کے پوزیٹیو ہونے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ چھٹے اور ساتویں نبمر پر آنے والے کھلاڑیوں کی رپورٹ بھی پوزیٹیو بتائی جاتی ہے۔ دوہ‍زار سولہ کے اولمپکس گیمز کے ختم ہوجانے کے باوجود اولمپکس دوہزار بارہ کے نامطلوب نتائج آج تک سامنے آرہے ہیں ۔عالمی میڈیا نے اس سلسلے میں تازہ ترین خبر کے طور پر اعلان کیا ہے، چورانوے کلو کے ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں پہلے چار کھلاڑیوں کو ضابطے کی خلاف ورزی کئے جانے کامجرم گردانتے ہوئے پانچویں نمبر پرآنے والے ایرانی ویٹ ولفٹر " سعید محمد پور " گولڈ میڈل کا حقدار قرار دیدیا گیا ہے۔