پاکستان کی جیت، ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کا سامنا
پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
سحرعالمی نیٹ ورک کے اسپورٹس ڈیسک کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں تین سو سینتیس رن بنائے اور اس کے پانچ کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے۔
پاکستان کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ پچاس اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف دو سو اٹھہتر رن بنانے میں کامیاب ہو سکی۔ سنچری مکمل کرنے والے پاکستان کے بیٹسمین بابراعظم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
پاکستان کی اس فتح کے بعد ویسٹ انڈیز پر وائٹ واش کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں اب پانچ اکتوبر کو ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ پاکستان کو ورلڈ کپ دوہزار انیس میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے لیے ویسٹ انڈیز کو آخری میچ میں بھی شکست دینا ضروری ہے۔
اس سے پہلے پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کر چکا ہے۔