ایران کی کبڈی ٹیم عالمی چیمپیئن شپ کے فائنل میں
-
ایران نے اپنے گروپ میچوں میں امریکہ، تھائی لینڈ، کینیا اور جاپان کو شکست دی تھی۔
ایران کی قومی کبڈی ٹیم نے کبڈی کے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو بائیس کے مقابلے میں اٹھائیس پوائنٹس سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کبڈی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل جمعہ کے روز ہندوستان کے شہر احمد آباد میں کھیلا گیا جس میں ایران اور جنوبی کوریا مدمقابل تھے۔ اس میچ میں ایران نے جنوبی کوریا کو بائیس کے مقابلے میں اٹھائیس پوائنٹس سے شکست دے دی اور اس طرح فائنل میں جگہ بنا لی۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان نے تھائی لینڈ کو بیس کے مقابلے میں تہتر پوائنٹس سے شکست دے دی۔ فائنل میں ایران کا مقابلہ ہفتے کے روز ہندوستان سے ہو گا۔
ایران نے اپنے گروپ میچوں میں امریکہ، تھائی لینڈ، کینیا اور جاپان کو شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ کبڈی کا پانچواں ورلڈ کپ ہندوستان کے شہر احمد آباد میں کھیلا جا رہا ہے جس میں دنیا کی بارہ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کی وجہ سے ہندوستان نے کبڈی کی ایک مضبوط ٹیم پاکستان کو ورلڈ کپ میں شرکت کی دعوت نہیں دی۔