الف لیلی ٹرین ،غیر ملکی سیاحوں کو لیکر اصفہان پہنچ گئی
غیر سیاحوں کی ٹرین ، الف لیلی ایران کے تاریخی شہر اصفہان کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئی ہے۔
صوبہ اصفہان کے محکمہ قومی ورثہ و سیاحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق الف لیلی ٹرین، امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس، سوئزر لینڈ، آسٹریا، لتھوانیہ اور سنگاپور سے تعلق رکھنے والے اڑتالیس سیاحوں کو لیکر اصفہان پہنچ گئی ہے۔
تیس اکتوبر کو تہران پہنچے والا سیاحوں کا یہ گروپ اس سے پہلے مشہد، کرمان اور یزد کے تاریخی اور سیاحتی مقامات کی سیر کرچکا ہے۔ سیاحوں کا کہ یہ گروپ ایک دن اور ایک رات اصفہان میں قیام اور اس شہر کے قدیم تاریخی آثار دیکھنے کے بعد الف لیلی ٹرین کے ذریعے شیراز کے لیے روانہ ہوجائے گا۔
الف لیلی ٹرین سروس ایران میں غیر ملکی سیاحوں کو ریل کے سفر کی ترغیب دلانے کی غرض سے شروع کی گئی ہے۔ الف لیلی ٹرین نے گزشتہ سال کے دوران دو مرتبہ ستر اور پچاس سیاحوں کے ساتھ ایران کے مختلف شہروں کا سفر کیا تھا۔