واقعہ کربلا سے متعلق فن مصوری کے شاہکار کی نمائش
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i255190-واقعہ_کربلا_سے_متعلق_فن_مصوری_کے_شاہکار_کی_نمائش
واقعہ کربلا سے متعلق ایران کے ٹی ہاؤس فن مصوری کے نمونوں کی نمائش یکم اکتوبر سے نیاوران محل میں جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • واقعہ کربلا سے متعلق فن مصوری کے شاہکار کی نمائش

واقعہ کربلا سے متعلق ایران کے ٹی ہاؤس فن مصوری کے نمونوں کی نمائش یکم اکتوبر سے نیاوران محل میں جاری ہے۔

 نیاوران محل عجائب گھر کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ واقعہ کربلا سے متعلق فن مصوری کا یہ نمونہ پہلوی دور کے ابتدائی برسوں سے تعلق رکھتا ہے اور ایران کے فن مصوری کے اسلوب، نیز ٹی ہاوس فن مصوری کا بالکل اچھوتا نمونہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ فن پارہ کس مصور نے بنایا ہے تاہم یہ سن انیس سو پینتس میں نیاوران محل عجائب گھر لایا گیا تھا اور انیس سو سڑسٹھ میں اس کی مرمت کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ فن مصوری کا یہ نمونہ تین سو دس بائی ایک سو اسّی سینٹی میٹر ہے اور اسے کیونس پر آئل پینٹ سے بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس پینٹنگ کا موضوع واقعہ کربلا ہے اور مصور نے اس میں ظہرعاشور کی منظر کشی ہے۔ شائقین حضرات دفتری اوقات میں نیاوران محل عجائب گھر میں واقعہ کربلاسے متعلق فن مصوری کے اس شاہکار کو دیکھ سکتے ہیں۔