دنیا میں جنگلی جانوروں کی تعداد میں اٹھاون فیصد کمی
Oct ۲۸, ۲۰۱۶ ۰۶:۱۴ Asia/Tehran
دنیا کے جانوروں کی تعداد میں پچھلے چھیالیس برسوں کے دوران اٹھاون فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر (WWF) کی تازہ ترین رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا میں جانوروں کی مختلف اقسام کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق دنیا میں جنگلی جانوروں کی تعداد میں خطرناک حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ ان میں سب سے زیادہ کمی ہاتھیوں کی تعداد میں ہوئی ہے۔
انیس سو ستر سے لے کر اب تک ہاتھیوں کی تعداد میں اڑتیس فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
اس رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر مناسب اقدام نہ کیا گیا تو دو ہزار بیس تک جانوروں کی تعداد میں کمی اڑسٹھ فیصد تک پہنچ جائے گی۔
ٹیگس