امریکا: ریاست فلوریڈا میں طیارہ حادثہ، 9 افراد ہلاک
Nov ۰۲, ۲۰۲۶ ۱۴:۱۶ Asia/Tehran
امریکی ریاست فلوریڈا کی پام بیچ کاؤنٹی میں نجی کمپنی کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں طیارے پر سوار 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
سحرنیو/دنیا: امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ پام بیچ کاؤنٹی کے علاقے گرین ایکر میں ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا، حادثے کے باعث سڑک پر بڑا گڑھا بن گیا اور ملبہ اطراف میں پھیل گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق نجی کمپنی کا طیارہ ٹیکساس سے بہاماس جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوا۔
امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ صدر ٹرمپ کی مار اے لاگو رہائش گاہ سے تقریباً 7 میل دور گرا اور اس میں آگ لگ گئی۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس