ایران نے عالمی کراٹے چیمپئن شپ مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i256198-ایران_نے_عالمی_کراٹے_چیمپئن_شپ_مقابلوں_میں_تیسری_پوزیشن_حاصل_کی
اسلامی جمہوریہ ایران نے تاریخ میں پہلی بار عالمی کراٹے چیمپئن شپ مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۲, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران کی مردوں اور خواتین کی کراٹے ٹیم نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔
    ایران کی مردوں اور خواتین کی کراٹے ٹیم نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے تاریخ میں پہلی بار عالمی کراٹے چیمپئن شپ مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے-

آسٹریا میں منعقدہ کراٹے چیمپین شپ دوہزار سولہ کے فائنل کے مقابلوں میں ایران کی مردوں اور خواتین کی کراٹے ٹیم نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے-

صدر مملکت حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں، آسٹریا میں تئیسویں کراٹے چیمپین شپ میں ایرانی کهلاڑیوں کی اعلی کارکردگی کو سراہا اور ایرانی ٹیم کے تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر قوم کو مبارکباد دی-

دوسری جانب ساحلی فٹبال کے انٹرکانٹی نینٹل کپ کے مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ساحلی فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف امریکہ کو چھ گول سے شکست دے دی-

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں منگل کے روز سے دنیا کے مختلف ممالک کی آٹھ ٹیموں کی شرکت سے ساحلی فٹبال کے انٹرکانٹی نینٹل کپ کے مقابلوں کا آغاز ہوا-

ایرانی قومی ٹیم بدھ کے روز ساحلی فٹبال کے انٹرکانٹی نینٹل کپ کے دوسرے مرحلے میں مصر کی ٹیم کے ساتھ مقابلہ کرے گی-

ساحلی فٹبال کے انٹرکانٹی نینٹل کپ کے دوسرے گروپ میں اسلامی جمہوریہ ایران، امریکہ، مصر اور روس کی ٹیمیں شامل ہیں.