غزہ میں منصوعی دل کی تیاری میں کامیابی
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i259237-غزہ_میں_منصوعی_دل_کی_تیاری_میں_کامیابی
اسرائیل کی جانب سے سخت ترین محاصرے کے باوجود غزہ کے فلسطینی نوجوانوں نے مصنوعی دل کی تیاری میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran
  • غزہ میں منصوعی دل کی تیاری میں کامیابی

اسرائیل کی جانب سے سخت ترین محاصرے کے باوجود غزہ کے فلسطینی نوجوانوں نے مصنوعی دل کی تیاری میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر کے مطابق، غزہ کے شفا ہاسپٹل کے ہارٹ سرجن محمد نصار اور انجینیئر محمد ابو ہیبہ نے پہلا مصنوعی دل تیار کر لیا ہے جو پلاسٹک مٹریل سے تیار کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر نصار نے کہا ہے کہ ایک بکرے کے جسم میں اس دل کی پیوند کاری کی گئی ہے اور اس کے نتائج انتہائی حوصلہ افزا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جسم میں استعمال سے پہلے اس دل کے کئی اور تجربات کیے جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں مصنوعی دل کی قیمت چار لاکھ ڈالر ہے تاہم غزہ میں تیار ہونے والے مصنوعی دل کی تیاری پر صرف چھے ہزار ڈالر لاگت آئی ہے۔